مری(اویس الحق سے)تھانہ پتریاٹہ پولیس نے کاوائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار کئے گئے گینگ کے قبضہ سے مسروقہ 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گی ہیں۔
یہ کاروائی ایس،ایچ،او تھانہ پتریاٹہ ناصر محبوب اور ٹیم کی جانب سے کی گئی۔ زیرحراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تا کہ ایسے ملزمان کو کیفرے کردار تک پہنچایا جا سکے۔
ایس ڈی پی او مر ی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کی قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او مری آصف امین اعوان نے مسروقہ موٹر سائیکلوں کی بر آمد گی پر متعلقہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔