ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل،میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کی تصویر اسکرین پر آنے کے بعد شدید ردعمل دیا ہے۔

راولپنڈی میں پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری اور فیلڈ مارشل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے ثبوت پروجیکٹر پر چلائے۔

اس دوران سب سے پہلے شہزاد اکبر کی تصویر آئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’میں اس کی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، آگے چلیں‘۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.