165

ڈڈیال:کرونا خلاف ورزیوں پر دو بڑے تجارتی مراکز سیل

ہارون مغل/اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار ان ایکشن حالیہ لاک ڈون کہ نوٹیفکیشن کیمطابق دوکانیں بند نہ کرنے والوں کیخلاف بڑی کاروائی کر دی ڈڈیال شہر کہ نواح بھلوٹ کے مقام پر دو بڑے کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئےاسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار نے کہا ہے کہ حالیہ لاک ڈون میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق کسی فرد واحد کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتے جب ایک وقت مقرر ہے کاروبار بند کرنے کا تو اس وقت تمام دوکاندار حضرات کو اپنا کاروبار بند کرنا چاہیے جب مقرہ وقت پر پورا ڈڈیال شہر بند ہوگیا ہے تو اس وقت بھی بھلوٹ ایریا میں کچھ کاروباری مراکز حالیہ لاک ڈون کی خلاف ورزی کر رہے تھے موقع پہ اطلاع ملتے ہی فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں گئی ابھی تو لاک ڈون کی خلاف ورزی پر کاروبار سیل ہوا ہے بعد میں بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوروناء وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے جو ایس او پییز طے ہوئے ہیں عوام ان پر عمل کریں جہاں بھی حالیہ لاک ڈون کی خلاف ورزی ہوگی وہاں فوری قانونی کاروائی عمل میں لائیں جائیں گی لہذا احتیاط کریں اور محتاط رہیں اور حکومتی اداروں کی طرف سے جو گائیڈ لائن دی گئی ہیں ان پر عمل پیرا کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں