ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)موسم برسات کی پہلی بارش نے تباہی مچا دی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ، کسی بھی وقت حاداثات رونما ہوسکتے ہیں ، بارش نے حکومتی تعمیر و ترقی کے دعوؤں کی قلعی
کھول کر رکھ دی، عوامی ، سماجی راہنماؤں کا حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق موسم برسات کی پہلی بارش نے ڈڈیال میں تباہی مچا کر رکھ دی ندی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گزشستہ روز زمان چوک اورگرد نواح کی کئی دوکانوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا جب کہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے عوام علاقہ کی لاکھوں روپے مالیت کی مہنگی گاڑیاں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں تحصیل ڈڈیال کی سڑکیں موہنجوداروں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت آزاد کشمیرکے سرپر ست اعلی مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے سنئیر وزیر چوہدری یاسین ایک مہینے میں چھ چکر لگاتے ہیں ڈڈیال میں اتنے چکر لگانے کے باوجود ڈڈیال کی سڑکوں کی خستہ حالی لحمہ فکریہ ہے ۔وزر اعظم چوہدری عبدالمجید کے بیانات صرف اورصرف اخبارات تک محدود ہیں بیان بازی سے کام نہیں چلے گا وزیر اعظم آزاد کشمیر ڈڈیال کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کریں ۔غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے عید الفطر کے بعد مجاوری اور چاپلوس حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور دیگر وزارا نیقامی خزانے سے اربوں روپے اپنی فوج ظفر موج کے پروٹوکول پر ساون کے پانی کی طرح بہانے کے بعد مہاجریں وزیرستان کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جوباعث شرم ہے آزاد حکومت کی تین سالہ کارگردگی صفر سے بھی کم ہے ۔