راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل کمپلیکس راولپنڈی کی تعمیر کا منصوبہ کافی عرصہ سے زیر التوا تھا اور اسکی دو منزلیں مکمل ہو چکی تھیں، تاہم حوالگی کا عمل تاخیر کا شکار تھا جس کے باعث متعلقہ دفاتر کی منتقلی ممکن نہ ہو سکی تھی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ صاحب نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ دو مکمل فلور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں تاکہ دفاتر کی منتقلی کا عمل شروع کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مختلف دفاتر شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تھے، جس کے باعث شہریوں کو مختلف کاموں کے لیے ایک دفتر سے دوسرے دفتر جانا پڑتا تھا۔ اس صورتحال میں عوام کو سفری مشکلات کے ساتھ ساتھ اضافی اخراجات اور وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ایجوکیشنل کمپلیکس کی جزوی حوالگی کے بعد اب یہ ممکن ہو سکے گا کہ متعلقہ دفاتر ایک ہی چھت تلے کام کریں، جس سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ پبلک/ٹیچرز کو بھی سہولت میسر آئے گی۔ اس اقدام سے سروس ڈیلیوری کا نظام مؤثر ہوگا اور عوام کو اپنے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے بہتر اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افیسر جناب طارق محمود نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جناب حسن وقار چیمہ صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ان فلور کی حوالگی کا عمل ممکن ہوا ہے
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.