چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ چونترہ کی حدود چوکی چک بیلی خان کے انچارج چوکی نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین اشخاص کو گرفتار کرلیا. تینوں ملزمان کے خلاف کارروائی چوکی انچارج چک بیلی جان سب انسپکٹر راجہ عماد اور ان کی ٹیم نے کی. تینوں گرفتار آفراد کو مشکوک جان کر روکا گیا تو دوران تلاشی تینوں آفراد سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا. گرفتار ہونے والے ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف سمیت 25روند زندہ. ایک عدد پسٹل تیس بور اور 50 روند زندہ برآمد کیے گیے. گرفتار ہونے والے آفراد میں نوید ولد قدیر. حسنین ولد ملازم. غلام عباس ولد افتخار شامل ہیں.