چک بیلی خان(مسعود جیلانی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان کے نواحی موضع ڈھوک گجری میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا وقار ولد احمد نور اور اس کے چچا زاد پسران عابد کا مخالفین سرفراز اور اکبر کا زمینوں میں کام کرتے ہوئے جھگڑا ہو گیا دونوں فریق اسلحہ لے آئے اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پسران عابد اور وقار ولد احمد نور موقع پر جاں بحق ہو گئے واضع ہو کہ مقتولین میں پسران عابد کا والد تھانہ چونترہ کے ایک مشہور ڈکیتی کے مقدمہ میں پولیس مقابلے کے درمیان گولیاں لگنے سے پہلے ہی معذور ہے
526