چک بیلی خان: بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو مع جرمانہ موت کی سزا

پولیس کی شفاف تفتیش اور ٹھوس شواہد کی وجہ سے بیوی کے قاتل شوہر کو عدالت نے مع جرمانہ موت کی سزا سنا دی تھانہ چکری میں گذشتہ سال اگست میں مقدمہ نمبر184/24درج کیا گیا جس کے مطابق ثاقب جمیل نے تیز دھار آ لہ سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیاتھا

مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر محمد باقر نے مکمل شواہد کے ساتھ ملزم کو چالان کیا جس کے باعث ایک سال کے اندر ہی گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ سمیت موت کی سزا سنا دی سٹی پولیس آ فیسر راولپنڈی خالد ہمدانی نے سب انسپکٹر محمد باقر اور ان کی ٹیم کو بہترین فرض شناسی پر شاباش دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں