چوکپنڈوڑی میں عبدالہادی اور گکھڑ ادمال میں عنایت کیانی سپرد خاک

چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوکپنڈوڑی میں جواں سال عبدالہادی اور گکھڑ ادمال میں راجہ عنایت خان کیانی سپردخاک۔‏ جواں سال عبد الہادی چوکپنڈوڑی شہر میں عرصہ دراز سے طب کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر منظور احمد کے فرزند تھے۔‏ جواں سال عبدالہادی جماعت نہم کے طالب علم تھا۔‏ شاہ باغ کے نجی سکول پرنسپل چوہدری تسنیم المجید نے خصوصی انتظام کرکے سکول کے طلںاء کی شرکت جنازہ میں یقینی بنائی۔‏ جنازہ میں جہاں جواں سال سانحہ ارتحال پر سب انتہائی سوگوار تھے وہاں عبدالہادی کے ہم جماعت دھاڑیں مار مار کر روتے نظر آئے۔‏ چوکپنڈوڑی کے تاریخی جنازہ میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ سمیت شعبہ طب سے وابستہ افراد کیساتھ ساتھ تاجروں٬ سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔‏ چوکپنڈوڑی کے نواحی گاوں گکھڑ ادھمال میں ںزرگ سماجی وسیاسی شخصیت راجہ عنایت خان کیانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد٬ سابق ناظم راجہ صدیق٬ سابق چیئرمین راجہ شوکت٬ سابق وائس چیئرمین نمبر دار راجہ افضل٬سابق چیئرمین طارق کیانی٬ راجہ غلام قنبر٬ بدر بشیر بدر٬ ڈاکٹر عاطف مبین٬ صدام خان شنواری٬آصف نذیر بٹ٬ عاطف جبار کیانی٬ عثمان خان٬ راجہ رفاقت جبہ سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔‏
مرحوم راجہ عنایت خان کیانی کے سوگواران میں آصف کیانی٬ ساجد کیانی سیٹھی٬ زعفران کیانی اور سفیان کیانی فرزندان شامل ہیں۔‏