چوکپنڈوری،70 لیٹر پٹرول برآمد،مقدمہ درج

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پو سٹ)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے موٹر سائیکل کی سپیڈ تیز کر دی جسے تعاقب کر کے روک لیا گیا ٗموٹر سائیکل پر بیٹھے شخص نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ مجتبی حسین شاہ سکنہ مری بتایا موٹر سائیکل پر لوڈ کئے گئے دو عدد پلاسٹک کے کین کی پڑتال کی گئی تو ان میں مجموعی طور پر 70 لیٹر پٹرول پایا گیا جس کے بارے میں وہ کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.