“چونترہ یونائیٹڈ کی شاندار جیت سے مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 کا فاتحانہ آغاز!”

مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 کا رنگا رنگ آغاز، چونترہ یونائیٹڈ کی زبردست فتح

مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 کا آغاز قاضی گراؤنڈ رنوترہ میں ہو گیا، جہاں افتتاحی میچ چونترہ یونائیٹڈ اور چونترہ وکٹورینز کے درمیان کھیلا گیا۔ وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنائے۔

جواب میں چونترہ یونائیٹڈ نے محض 16 اوورز میں ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ عبدالباسط حسن اور عمر اعجاز نے 40، 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ عمر اعجاز نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

بولنگ میں محسن شبیر اور علی حماد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمر اعجاز نے 2 شکار کیے۔
عمر اعجاز کو ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس پر “پلیئر آف دی میچ” قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں