چاند آج شب خانۂ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا

اتوار کی شب اس وقت ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے میں آئے گا جب چاند کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔ اس موقع پر چاند تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا۔ جس کے باعث یہ منظر نہایت واضح دکھائی دے گا۔

مکہ مکرمہ میں رات 10 بج کر 24 منٹ 40 سیکنڈ پر چاند مقامی میریڈین لائن عبور کرتے ہوئے تقریباً 90 ڈگری کی بلندی پر پہنچ جائے گا، یعنی وہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آسمان میں بلند ترین مقام پر ہوگا۔

سعودی ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے اور چاند کا یہ دلکش منظر عام آنکھ سے بھی بآسانی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق جب چاند عین خانۂ کعبہ کے اوپر ہوگا تو دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمان اس سمت کی طرف رخ کر کے نہایت آسانی سے قبلہ رُخ کا درست تعین کر سکیں گے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.