پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ضلع بھر کےتفتیشی افسران و اہلکارکی تربیتی ورکشاپ

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب عبد الکریم کے احکامات پر پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پولیس افسران کے رویے میں مثبت تبدیلی اور عوام کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ،ایس پی سیکورٹی، ڈی ایس پی لیگل سمیت دیگر افسران نے لیکچرز دئیے،تربیتی ورکشاپ میں ضلع بھر سے تفتیشی افسران و اہلکار،ایلیٹ فورس،ٹریفک سٹاف اور لیڈی پولیس افسران نے شرکت کی،لیکچر کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کے رویہ کو بہتر بنانا اور ان کی اخلاقی تربیت ہے، شہریوں کے وقار، عزتِ نفس اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،

خواتین ،بزرگوں اور بچوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا فروغ مہذب اور پیشہ ورانہ رویے سے ممکن ہے،تھانوں، ناکہ جات، پولیس دفاتر اور خدمت مراکز پر آنے والے شہریوں سے عزت، احترام اور شائستگی سے پیش آیا جائے،

پولیس افسران کو عوام کے ساتھ نرم لہجے میں گفتگو کرنے کی ہدایت دی گئی،پولیس افسران کو ایس او پی کے مطابق اور صاف ستھرا یونیفارم پہننے کی ہدایات،سروس ڈیلیوری میں تاخیر، لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل برداشت نہیں کیا جائے گا،شہریوں کا تحفظ اور بہترین سروس ڈیلیوری پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،