پنجاب کی 12 کروڑ آبادی کے لئے ہسپتالوں میں صرف 411 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ کیئر سروسز نے پنجاب کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے جس کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے 411 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
ضلع میانوالی میں 30، سیالکوٹ میں صرف چار، لاہور میں 9، راولپنڈی میں 18، حافظ آباد میں 23 اور وہاڑی میں 10 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وینٹی لیٹرز ایک اہم طبی آلہ ہے جو اعلیٰ درجے کی صحت کی سہولیات کے لیے ہسپتالوں میں نصب کیا جاتا ہے، وینٹی لیٹرز کا مقصد نازک حالت میں آنے والے مریضوں کو مصنوعی سانس فراہم کرنا ہوتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب کی تھیں، بتایا گیا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے آپریشن کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، وینٹی لیٹرز کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی میکنزم قائم کی گیا ہے ۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.