مری(اویس الحق سے)ضلع مری کے کئی علاقے مادی اور زرائع آمدورفت اور دیگر سہولتوں کے حوالے سےپاکستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتے۔ اس کے باوجود شرح خواندگی میں پورے پنجاب میں پہلے نمبر پہ انا بلاشبہ ایک اعزاز کی بات ہے۔
خطہ کوہسار میں بسنے والے ہر شخص کےلئے یہ بات یقینا’ باعثِ فخر ہے۔ اہل علاقہ نے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ سب کریڈٹ اساتذہ اور والدین کو جاتا ہے جو خطہ کوہسار میں محدود ترین وسائل کے باوجود بھی باشعور ہونے کا ثبوت دیا اور یہ اہم عزت پائی۔