لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)حکومت پنجاب نے زرعی زمینوں کے انتقال / رجسٹری فیس میں بڑا ریلیف دے دیا۔
اب زرعی زمینوں کی انتقال و رجسٹری فیس 3 فیصد سے کم کر کے صرف 1 فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرز پر CDA نے بھی جائیداد منتقلی فیس 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دی ہے۔ماہرین کے مطابق ان اہم اقدامات سے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھے گی. زرعی زمینوں کی خرید و فروخت میں آسانی ہوگی۔ تعمیراتی شعبہ فعال ہوگا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ یہ فیصلہ پراپرٹی اور زرعی شعبے کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔