آصف محمود ‘ گوجرخان
قارئین جس معاشرے میں ہم لوگ رہ رہے ہیں یہاں اپنا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے بہت سی اصلاحات ہونی بہت ضروری ہیں جن میں صفائی اور حفظان صحت کے اصول اپنا بہت ضروری ہے جس کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تا کہ ہوٹلوں ،ریستورانوں اور کھابہ ہاوس پر بکنے والی اشیاء معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوں جس کے لیے لوگوں کو آگاہی دینا بہت ضروری ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنانے میں ناکام ہو چکی ہیں جس کی سب سے بڑی ان لوگوں کا رویہ ہے جو کہ غیر منصفانہ ہے اور انسانیت کی تذلیل ہے یہاں بات اس امر کی لائنیں بنوائے اور اپنے طریقہ کار سے صفائی کے معیار کو حفظان صحت کے اصولوں کی آگاہی دئیے بغیر ان لوگوں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے جو کہ بہت بڑا ظلم ہے اتھارٹی کے لوگ جب بازار میں گھستے ہیں تو لوگ دکانیں بند کر کے بھاگ جاتے ہیں وہ کیونکہ فوڈ انسپکٹر لیڈیز لوگوں کو شور کرتی ہیں اور انسانیت کی تذلیل کرتی ہیں اور ایسے ایسے اقدامات کرنے کا کہا جاتا ہے کہ آپ کی سوچ ہے اگر کوئی شخص بازار سے گوشت خریدتا ہے تو رسید نہیں ملتی گوشت کو پکانے والا رسید کہا ں سے لے کر آئے یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عمل کو یقینی بنائے کہ گوشت بیچنے والا خریدار کو رسید دے اگر مارکیٹ میں ناقص گھی بکتا ہے تو ہوٹل والا خریدتا ہے ہوٹل والے کے پاس ایسی کوئی کسوٹی نہیں جس سے چیز کے معیار کا تعین کر سکے جب غیر معیاری چیز بازار میں نہیں ہو گی تو وہ استعمال کیسے کرے گا باقی بات صفائی کی اور حفظان صحت کے اصولوں کی تو اس کے لیے ٹریننگ دی جائے نہ کہ بھاری جرمانے کر کے مال بنایا جائے میں پنجاب فود اتھارٹی کے ڈی جی سے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کے سب سے پہلے شہر میں جتنے بھی گروسری سٹور ہیں ان کے پاس رکھنے والی اشیاء کا معیاری ٹیسٹ لیا جائے ۔ گوشت والے کو آگاہی دی جائے کے اس کی رسید دے اور ہوٹل ‘ریستورانوں اور کھابہ ہاؤس کے لوگوں کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی فوڈ اینڈ ہائی جین کی ٹریننگ دے اور ان کی جگہ کا معائنہ کرے اور ان کو اس جگہ کے مطابق آگاہی فراہم کرے پھر دو تین ماہ کا ٹائم دیا جائے تاکہ وہ اپنی جگہ کو اُصولوں کے مطابق تیار کر سکے اور اگر پھر بھی عمل در آمد نہ ہو تو جرمانہ کریں یا اس کر پراپرٹی سیل کریں۔ لیکن جن کے پیسوں سے تنخواہ لے رہے ہیں ان کی لوگوں کے سامنے تذلیل نہ کریں اس اقدام سے لوگوں میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پا یا جاتا ہے کے عملے کے فرینڈئس ہونے سے آپ یہ ٹارگٹ احسن طریقے سے پورا کر سکتے ہیں۔ ڈکٹیٹر شپ سے نہیں
149