پریس کلب چوآخالصہ کی نومنتخب کابینہ کااعلان

چوآخالصہ (انوارالحق راجہ سے )پریس کلب چوآ خالصہ کی 2026 کی نئی کابینہ کا انتخاب الیکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام متفقہ طور پر عمل میں آیا، جس میں توقیر احمدکو صدر، راجہ ندیم کو جنرل سیکرٹری، چئیرمین راجہ انوار الحق ،راجہ آصف محمود جنجوعہ کو نائب صدر، ظفر اقبال کو جوائنٹ سیکرٹری اور راجہ شیراز غضنفرکو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی پوٹھوہار و کشمیر جرنلسٹ یونین کے صدر سئینر صحافی مخدوم سید صابر حسین تھے
تقریب میں پریس کلب کے تمام موجودہ ممبران کے علاوہ سابق ممبران کو بھی مدعو کیا گیا، جن میں ملک یاسر محمود، دلنواز فیصل، راجہ محمد حفیظ، ماسٹر صدام حسین، محمد حسنین، محمد توصیف زین ساجد، عزیرظفر شامل تھے، جن کی شرکت سے ماحول خوشگوار اور اتحاد و یکجہتی کا مظہر بن گیا۔بعد ازاں نئی منتخب کابینہ کے اعزاز میں یوکے چوآ خالصہ پریس کلب لورز کی جانب سے دھانگلی پل پر ایک شاندار اور پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں تمام ممبران کے لیے خصوصی فش پارٹی دی گئی۔اس موقع پر نومنتخب صدر وقیر احمدنے یوکے گروپ چوآ خالصہ کا خصوصی اور دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یوکے گروپ کی مسلسل حمایت اور تعاون پریس کلب کے لیے قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ نہ صرف بیرونِ ملک مقیم اہلِ علاقہ کی نمائندگی کر رہا ہے بلکہ مقامی صحافتی اداروں کے ساتھ مضبوط ربط اور عملی تعاون کی بہترین مثال بھی ہے۔ صدر توقیر احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلے گی اور پریس کلب کو ایک فعال، باوقار اور مضبوط ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، تاکہ صحافی برادری کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔