پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن مدظلہ عہدِ موجود کے عظیم مفکر و مدبر ہیں جو اقوامِ عالم کیلئے مشاق و مشام ہیں آپ 1951 ء کو بگھا ر شریف تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے‘ میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول مٹور سے کیا اور ازاں بعد ساری تعلیم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے حاصل کی اسی یونیورسٹی سے
علوم اسلامیہ میں ایم اے کیا اور 1991 ء میں PHD کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے 1975 ء میں ملازمت کا آغاز کیا اور 2011 ء میں بطور پروفیسر‘ وائس پریذیڈنٹ ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ ڈی جی دعوۃ اکیڈمی رہے‘آپ ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی بھی رہے اور بحیثیت امام ایک خطیب کے منصب پر فائز ہوتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد میں خطابت کے بھی فرائض سرانجام دئیے۔ آپ ادارہ تحقیقات اسلامی کے مجلہ ”فکرو نظر“ کے 32 سال تک مدیر رہے ڈاکٹر ساجد الرحمن مدظلہ کی تقاریر سننے اور ان کی تصانیف پڑھنے سے ہر مسلم کے ایمان کو تازگی و حرارت ملتی ہے اور تقویت و ودیعت بھی۔ اسلامی معاشرہ کی تاسیس و تشکیل‘ سیرت رسول ؐ‘ حضرت مولانا محمد یعقوب کی خدمات و حیات‘ کلمات ا ور خطبات آپ کی مستند اور معیاری کتب ہیں۔
اشاعت 12 نومبر 2023 گلدستہ