205

ٹیچر برادری کے اتحاد کی بدولت ٹیچرز کو بجٹ میں الاؤنس ملا ہے‘ سلیم بھٹی


گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹیچر برادری کے بے مثال اتحاد کی بدولت ہی ہم 25% ڈسپریٹی الاؤنس اور 10% ایڈہاک الاؤنس لینے میں کامیاب ہوسکے ہیں، ٹیچر برادری نے اسلام آباد سے لے کر لاہور تک احتجاجی مظاہروں میں اپنے حقوق کی خاطر جس جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کااظہار پنجاب ٹیچر یونین تحصیل گوجرخان کے صدر سلیم بھٹی نے اپنے بیان میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ٹیچرز یونین اور اگیگا کے قائدین کی جرات مندانہ قیادت سے مہنگائی میں پسے ہوئے سرکاری ملازمین کو کچھ ریلیف ملا ہے جس پر وہ اور ضلع راولپنڈی کے تمام اساتذہ اپنے نڈر و بے باک قائدین راجہ طاہر، راجہ اورنگزیب، ظہیرالدین بابر، چیئرمین راجہ شاہد مبارک پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ اپنی قیادت کے کسی بھی فیصلے یا کال پر لبیک کہیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں