ڈاکٹر سید حسین شاہ ترمذی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایچ آر ایم ایم آئی ایس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ طبی سہولیات، افرادی قوت اور صفائی کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔ مجموعی طور پر سروس ڈیلیوری تسلی بخش پائی گئی.
کلینیکل سروسز میں او پی ڈی، آئی پی ڈی، ایمرجنسی، اور آپریشن تھیٹر فعال تھے۔ تمام ضروری ایمرجنسی ادویات (اے ایس وی، اینٹی ریبیز وغیرہ) دستیاب تھیں ۔ تشخیصی سہولیات میں لیب اور ایکسرے کی سہولیات مع عملہ اور کیمیکلز دستیاب تھیں.
تمام تر ضروری ادویات کا اسٹاک موجود اور بجلی کا بیک اپ (جنریٹر) اور آکسیجن سلنڈر فعال ہیں۔ عملے کی حاضری بائیومیٹرک (BAMS) کے ذریعے لگائی جا رہی ہے۔
صفائی اور ویسٹ منیجمنٹ بھی تسلی بخش تھی.