وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے،خواجہ آصف

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ اس حوالے سے خواجہ آصف نے وضاحت کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں گالیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئی بار بات چیت کی پیش کش کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے ان کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔