اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین پہنچیں گے جہاں پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات اگلے ہفتے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سفارتی چینلز کے ذریعے یہ ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع کے مطابق چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہو سکتی ہے۔
اگر تفصیلی ملاقات ہوتی ہے تو پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہوگی اور خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معامالات پر بھی مشاورت کی جائیگی-
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے اس کے علاوہ ترک صدر اردگان،آذربائیحان کے صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے ہوگیا ہے۔