وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کیلیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

راولپنڈی(اویس الحق سے)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اور مریم نواز آج جاتی امرا سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔اس دوران محمد نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نامے دیں گے۔

دبئی میں قیام کے بعد محمد نواز شریف کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔