وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا کارڈ سامنے آگیا۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کا کارڈ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی شانزہ علی روحیل کے ساتھ طے پائی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے کارڈ کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 بروز اتوار جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد کی جائیں گی، مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امرا میں منعقد کی جائیں گی۔

دوسری جانب شریف خاندان کی جانب سے وائرل دعوت نامے یا شادی کی تاریخوں کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.