نیلم روڈ بامقام کمسر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند، مسافر پھنس گئے

کمسر (نمائندہ خصوصی)
مظفرآباد کے علاقے کمسر میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نیلم روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راستہ کھولنے کیلئے ہیوی مشینری روانہ کر دی گئی ہے اور جلد ملبہ ہٹا کر سڑک بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صورتحال بہتر ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں