میرپور رٹھوعہ ہریام پل 20 سال بعد مکمل، افتتاح 14 اگست کو ہوگا

میرپور: رٹھوعہ ہریام پل بالآخر 20 سال بعد مکمل ہو کر آپس میں جڑ گیا ہے۔ اس پل کی تعمیر کا کام طویل عرصے سے نامکمل تھا اور اس دوران کئی حکومتیں تبدیل ہوئیں۔ مختلف ادوار میں حکومتی شخصیات نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے دعوے بھی کیے، تاہم عملی طور پر یہ منصوبہ پایۂ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔
بالآخر سابق وزیراعظم انوار الحق کی کوششوں سے یہ بیس سالہ پرانا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے۔ مقامی عوام نے پل

کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
اس پل کے مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت میں بڑی سہولت میسر آئے گی اور مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق رٹھوعہ ہریام پل کا باقاعدہ افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.