موہڑہ بھٹاں میں تحریک انصاف کےزیر اہتمام آزادی جلسہ کا انعقاد


روات(چوہدری اشفاق، شہزاد رضا، نمائندگان پنڈی پوسٹ) یونین کونسل مغل کے گاوں موہڑہ بھٹاں چوہدری فاروق کی رہائش گاہ پرتحریک انصاف کے زیر اہتمام آزادی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے صداقت علی عباسی، ڈاکٹر نازیہ نیاز،ملک سہیل اشرف، راجہ عمر سلطان، کرنل ظفر ملک راجہ آفتاب جنجوعہ و ودیگر تھے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی اکٹھے ملکر منانے پر خوشی ہو رہی ہے آزادی کے لیے جنھوں بڑی قربانیاں دیں عزت لٹیں یہ کہنا آسان ہے مگر عملاً مشکل ہمیں اس قربانی کا شکریہ پیش کرتا ہوں. یہ شام شہیدوں غازیوں کے نام کرتے ہیں سردار مارکیٹ کارپٹ سڑک کے لیے شولڈر بنانے کا اعلان کرتا ہوں اس کے لیے 50 لاکھ فنڈز فراہم کروں گا آج ملک کو پٹڑی سے اتارنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ساگری ڈگری گرلز کالج کو کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس اور روات ٹی ایچ کیو منصوبے اپنے دور میں مکمل کریں ٹوارزم ہائی وے کی تعمیر سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی روزگار ملے گا ریونیو میں اضافہ ہو گا کوہسار یونیورسٹی کے 6 کیمپس منظور ہو چکے ان میں ساگری کیمپس بھی شامل ہے مجھے یہاں آکر خوشی ہوتی ہے آپ لوگ بہت پیار کرتے ہیں دیگر منصوبوں میں ڈھوک عزیزال کے لیے نئے شامل ہونے والوں کو ترقیاتی فندڈز کی مد میں 20 لاکھ کا اعلان کرتا ہوں یوسی مغل کے رہنماؤں کو جلد اپنے دفتر بلا کر منصوبے لوں گا اور انھیں ہر حال میں مکمل کریں گے مجھے ملنے والے فنڈز این اے ستاون کی تمام یوسیز پر برابر تقسیم ہوتے ہیں اور منصوبہ جات کے فیصلے وہاں کے مقامی لوگ کرتے ہیں سوئی گیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے نئے منصوبے شروع کرنے سے روک رکھا ہے ددہوچھہ ڈیم کا سرکاری ریٹ منظور نہیں اس معاملے پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا 29 اگست کو سہالہ فلائی اوور پر کام شروع ہو رہا ہے جس کی لاگت 1 ارب ہے۔ کرنل اجمل صابر نے کہا کہ ساگری سرکل کے عوام وفا کرنے والے ہیں یہاں آکر دل خوش ہوتا ہے آج کا یوم آزادی ذرا مختلف ہے آج قوم کے پاس عمران خان جیسی طاقت ہے جو امریکہ پر واضع کر چکا ہم اپنے فیصلے خود کریں گےجبکہ نازیہ نیاز کا کہنا تھا کہ آزادی کے دن ہمیں کشمیری بہنوں بھائیوں کو نہیں بھولنے چاہیے ان کی قربانیاں لازوال ہیں ملک سہیل اشرف نے کہا کہ محرم الحرام ہو یا ذالحج کا مہینہ ہمیں قربانی کا درس دیا گیااس موقع پر سردار بشارت اور راجہ عمران کو تحصیل پوٹھوہار ٹاؤن انتظامی امور کا فوکل پرسن مقرر ہونے پر نوٹیفکیشن بھی دئیے گئےدیگر مقررین میں راجہ نعمان، صدرانصاف یوتھ ونگ راجہ شہباز،خضر الطاف ستی‘ چئیرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل و دیگر شامل تھے تقریب کے ساگری سرکل کی ٹیم سردار بشارت، راجہ راشد، راجہ عمران، محمود الحق کیانی و دیگر تھے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں