کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ )موضع گھوئی میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق موضع گھوئی نلہ مسلماناں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بجلی کے راڈ سے پانی گرم کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث نازیہ بی بی زوجہ محمد عمران موقع پر ہی بے ہوش ہو گئیں۔
اہلِ خانہ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں لے جا رہے تھے تاہم وہ بدقسمتی سے راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔واقعے کے بعد اہلِ خانہ میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔