موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج۔آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ نے بجلی چوری کے الزام میں ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ کارروائی کے دوران مزاحمت اور بدتمیزی پر پولیس کو بھی طلب کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق، لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ ڈیٹکشن ٹیم کے ہمراہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران ڈہوک کنیٹ، موضع انچھوہا پہنچے، جہاں صارف اورنگزیب ولد محمد اکبر کے میٹر کی جانچ پڑتال کی گئی۔ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ میٹر سے براہِ راست بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

اسی دوران صارف کے بیٹے فیصل نے نہ صرف ٹیم کو گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کیا بلکہ مبینہ طور پر ملازمین کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ بھی کی۔آئیسکو حکام کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے ملزم کے خلاف بجلی چوری اور ٹیم سے بدسلوکی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔