راولپنڈی (حماد چوہدری )مورگاہ پارک ویو سوسائٹی کے مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں، جہاں حالیہ بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئے تین روز گزر چکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق واپڈا کی جانب سے اب تک نہ کوئی مرمتی عملہ بھیجا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی بحالی کی کوشش کی گئی ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بار بار واپڈا آفس مورگاہ میں شکایات درج کرائی گئیں مگر کوئی خاطر خواہ کارروائی عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب، چکلالہ کینٹ بورڈ کی صفائی ٹیم نے بھی رسمی کارروائی کرتے ہوئے محض چند مقامات سے کیچڑ صاف کیا، جبکہ بیشتر گلیاں آج بھی کیچڑ اور گندگی سے بھری پڑی ہیں۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی دعوؤں کے برعکس زمینی حقائق کا نوٹس لیں اور واپڈا و بلدیاتی اداروں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب