راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں کورونا موبائل ہیلتھ یونٹ کی مدد سے 15 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی گئی ۔موبائل ہیلتھ یونٹ کے انچارج ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ جون سے لے کر اب تک 15 ہزار 199 افراد کو گاؤں اور محلہ کی سطح پر جا کر کورونا ویکسین لگا چکے ہیں اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے ڈاکٹر ذوالفقار نے مزید بتایا کہ سوموار اور منگل کو گلشن آباد جبکہ ہفتے کے باقی دن اڈیالہ میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔