مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی کی دیدہ دلیری کی واردات دن دیہاڑے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پردودھ کے کاروباری تاجر سے نقدی لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق دودھ کا تاجر اعجاز احمد ساکن ملک وال منڈی بہاوالدین اپنی گاڑی شاہ زو ر LRS-2895پر پنڈی ڈھوک کالا خان میں دودھ کی سپلائی دیکر دودھ کی رقم مبلغ 4لاکھ 40ہزارروپے وصولی کرکے واپس منڈی بہاوالدین جارھا تھا کہ مندرہ چکوال روڈ پر بھنگالی کے قریب رفیق آباد سٹاپ کے قریب کرولا گا ڑی میں سوار مسلح ڈاکوؤں جنھوں نے ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ تھام رکھے تھے گاڑی رکوا کر اسلحہ کی نوک پر چار لاکھ چالیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او مندرہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تا ہم شام گئے تک ڈکیتی کی ایف آر درج نہ ہو سکی۔
270