207

مری‘مون سون بارشوں نےنکاسی آب کے نظام سے پردہ چاک کر دیا


مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملکہ کوہسار مری،گردونواح کے علاقوں اورگلیات میں مون سون اپنے عروج پر شدید بارشوں،گہری دھند اوررجم جھم کی برستی ہوئی پھوار نے جہاں اس دلفریب وادی کی دلکشی میں اضافہ کیا ہے وہاں نکاسی آب کیلئے بنایاگیا نظام فیل ہونے سے شہر کے بازار،محلے اوردیگر اہم شاہراہیں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی ہیں جسکے باعث تاجروں کی دوکانوں اورلوگوں کے گھروں میں پانی جانے سے ان کا قیمتی سامان ضائع ہوجاتا وہاں سیاحوں اورمقامی لوگوں کا پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل ہو اہے عوامی ، کاروباری اور سیاحتی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے مری کیلئے بنائی گئیں نکاسی آب کی نالیاں اورپلیوں کو بہتر کرتے ہوئے اس نظام کو درست کیاجائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں