مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نقل مافیاء کیخلاف زبردست کاروائی کے دوران جماعت نہم دہم کے کمرہ امتحان میں طلباء وطالبات کے پہنچنے سے پہلے”پیپر چوری“ کرنے اوربچوں تک پہنچانے والے گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ اس طرح انچارج سپیشل برانچ مری اور اُن کی ٹیم نے چند دن قبل راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی نااہلی اور ملی بھگت سے پرچہ طلباء و طالبات کے امتحانی سینٹر جانے سے قبل پہنچادیے جانے کے انکشاف کے بعد مری کے خفیہ اداروں نے معلومات پر کاروائی جاری کرتے ہوے پرچہ چوری کرنے والوں کو پکڑنے کی کئی ایک کوشش کی جو آخر کار کامیاب ہوئیں مری لاک ووڈ ہوٹل میں پرچہ چور طالب علموں کو کمرہ امتحان میں جانے سے پہلے پرچہ کی بارے میں بتا رہا ہے کہ آج کے پرچے میں یہ سوال آئینگے جبکہ مذکورہ مافیاء کا اہلکار لاک ووڈ ہوٹل کے صحن میں بچوں کو پرچہ حل کروا رہا تھا کہ اسی دوران اچانک خفیہ اداروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ثاقب حسین ولد طالب حسین سکنہ ملکوٹ کو رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے دھر لیا۔بعد ازاں راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے امتحانی سینٹرمری کے انسپکٹرمحمدتسلیم عباسی کی مدعیت میں تھانہ مری میں مقدمہ درج کر دیا گیا عوامی حلقوں نے انچارج سپیشل برانچ مری اور اُنکی ٹیم کی اس کاروائی کو سراہا جبکہ طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ ہمارے خفیہ اداروں کی کاروائی احسن اقدام ہے جس سے امتحان میں اہل بچوں کو آگے بڑھنے کا مواقع ملیں گے۔
224