مری:تجاوزات کیخلاف آپریشن پر عوام کا سخت رد عمل،روڈ بلاک کر دی

مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل انتظامیہ مری اور این ایچ اے کی طرف سے ایکسپریس وے پر جاری آپریشن کیخلاف متاثرین کا شدید ردعمل اوراحتجاج، مری کے مصروف ترین سیاحتی مرکز جھیکا گلی کے مقام پر احتجاج ریلی کی صورت میں متاثرین کی آمد احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 6 کے سابق امیدوار سجاد حنیف عباسی،مسلم لیگ ن کے رہنماء اسامہ اشفا ق سرور،پی پی پی تحصیل مری کے صدر محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ،لائرز ونگ ن مری کے صدر اسداقبال عباسی ایڈووکیٹ،چوہدری خالدمحمود یڈووکیٹ اورمختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کررہے تھے،احتجاجی ریلی کے باعث تمام اطراف کی ٹریفک مکمل بندکردی گئی ہر طرف گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں مظاہرین کاکہناتھا کہ ڈانڈوں اور مقدمات سے نہیں ڈرتے75 فیصد مقامی افراد کو ابھی تک این ایچ اے نے زمینوں کی ادائیگیاں ہی نہیں کیں،جیبیں گرم کرکے تعمیرات کروانے والے اب کس کی خوشنودی کے لیئے مقامی افراد کے حقوق سلب کر رہے ہیں،متاثرین ایکسپریس وے نے اپنی ملکیتی زمینوں پر مری انتظامیہ این ایچ اے کی طرف سے آپریشن کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس آپریشن کومری انتظامیہ اور منتخب قیادت کا گٹھ جوڑ قرار دے دیا،مقررین نے متاثرین سے دبنگ خطابات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کے مخصوص افراد ہر جگہ تعمیرات سے پیسے لیتے ہیں جس کے ثبوت بھی ہم دے سکتے ہیں،احتجاج کے دوران نوجوانوں کا ٹولہ منتخب نمائندوں ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے لطاسب ستی اورتحصیل انتظامیہ مری کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے رہے،مقررین کاکہناتھا کہ کئی سالوں سے زیر تعمیر عمارتوں کو بائی لازء کے خلاف تعمیر کی اجازت کیسے اور کس نے دی تھی کیایہ عمارتیں ایک دن میں تعمیر ہوئی ہیں اورمتعلقہ محکمے پہلے سوئے تھے؟ ذمہ داران اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے جیبیں بھرکر اب گرانا بھی شروع کردیا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے اورذمہ افسران اورمیونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کیخلاف جو اب کروڑ پتی بن چکے ہیں کیخلاف انکوائری اور سخت ترین کاروائی کامطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں