مری پولیس371اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کرنے کی منظوری

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے مری پولیس کے لیے 371 اسامیوں پر بھرتی کا ایک سال سے تعطل کا شکار عمل دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ، اہل امیدواروں کی بھرتی کا باقی ماندہ عمل 31 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ تمام مراحل میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی میرٹ لسٹیں 15 اپریل کو آویزاں کی جائیں گی،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے بتایاکہ مئی 2025 سے رکا ہوا یہ عمل اب آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق مکمل شفافیت اور میرٹ پر مکمل کیا جائے گا، انہوں نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ کو صبح 6 بجے نجی سوسائٹی راولپنڈی فیز 8، فاطمہ جناح جنکشن پر اپنے اصل شناختی کارڈ اور رجسٹریشن سلپ کے ساتھ پہنچ جائیں،ڈی پی او مری کے مطابق نئے شیڈول کے تحت امیدواروں کی سکریننگ ، فزیکل ٹیسٹ ،قد، چھاتی کی پیمائش اور دوڑ اور ڈرائیونگ 31 مارچ سے 3 اپریل تک جاری رہیں گے،4 اور 5 اپریل کو ریویو بورڈ ہوگا، جب کہ 9 اور 10 اپریل کو تحریری امتحان اور نتائج کا اعلان کیاجائے گا جس کے بعد 11 سے 14 اپریل کو انٹرویوزہوں گے اور15 اپریل کو کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.