مری(اویس الحق سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق انسداد ڈینگی کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا جائزہ لینے ضلع مری پہنچ گئے۔
ایسے میں مری میں تیزی سے ڈینگی کی خطرناک صورتحال پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ڈپٹی کمشنر آفس مری میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر مری و تحصیل کوٹلی ستیاں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ،، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے تمام محکموں کے سربراہاں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مری جیسے خوبصورت سیاحتی مقام پر تمام ادارے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مل کر متاثرہ علاقوں، خصوصاً یونین کونسل پھگواڑی نمب رومال اور لوئر بلٹ جیسے حساس علاقوں میں جامع مہم کے تحت ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کردیں ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے گھروں تک رسائی اور فوری طبی امداد فراہم کی جائیں،مقامی آبادی میں مچھر دانیاں، ریپیلنٹ لوشن، ادویات اور آگاہی مواد کی تقسیم کو مزید بڑھا دیں،صفائی، پانی کی نکاسی اور مچھروں کی افزائش کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات پر توجہ دیں فوگنگ اور مچھر مار اسپرے کی مہم مزید بڑھا دیں۔
ایسے میں ڈی،سی مری اور دیگر اداروں کے زمہ داراں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں قریبی طبی مراکز فعال آر ایچ سی پھگواڑی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد ہو رہے ہیں جہاں فیلڈ رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ مری سے ڈینگی کے حوالے سے تمام طرح تعاون کیا جا رہا ہے لیکن صورتحال روز بروز گھمبیر ہوتی جا رہی ہے جس سے بڑی تعداد میں لوئر بیلٹ متاثر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ ہیلتھ مری کے انتہائی زمہ دار آفیسر کرامت علی روزانہ کی بنیاد پر مری کی ہر یونین کونسل کا وزٹ کرکے ڈینگی کے خلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار انداز سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس پر اہل علاقے نے ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔