مری لوئر بازار میں اے،ٹی،ایم مشین نہ ہونے سے ایک بڑی آبادی کو مشکلات کا سامنا بینک انتظامیہ خصوصاً ڈی،سی،مری سے مشینیں نصب کرنے کا مطالبہ۔

مری(اویس الحق سے)لوئر بازار مری جہاں ایک بڑی آبادی رہتی ہے جبکہ یہاں پر بڑی تعداد میں دکانیں اور دوسرے تجارتی مراکز ہیں۔

ایسے میں مال روڈ سمیت دیگر علاقون میں قریباً ہر بنک کی برانچ اور اے ٹی ایم مشینیں ہیں لیکن یہ برانچیں اور اے ٹی ایم مال روڈ اور مری کے دور دراز علاقوں میں تو ہیں مگر لوئر بازار مری جیسے اہم ترین علاقہ ابھی تک ان اے ٹی ایم و دیگر بینک سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں،ایسے میں لوئر بازار کے مکینوں کو اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکلوانے کے لیے بہت دور جانا پڑتا ہے۔

ان حالات میں متعلقہ بنکوں اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر مری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لوہر بازار کی اہمیت اور موجودہ حالات کے تناظر میں یہاں اے،ٹی،ایم مشینیں لگائی جائیں تا کہ یہاں پر بڑی تعداد میں دکانیں اور دوسرے تجارتی مرکز بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔