مری سے تعلق رکھنے والے سانحہ ترلائی کے تین شہداء کو سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد میں مری سے تعلق رکھنے والے تین افراد بھی شہید ہوئے۔

شہداء کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بھمروٹ سیداں سنگسیری بن کرور روڈ پر دن 2 بجے ادا کی گئی۔

نماز جنازہ ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ادا کی گئی جس میں ہر آنکھ اشکبار تھی۔

شدید سرد موسم میں بھی بڑی تعداد میں سوگواران نے نماز جنازہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر اہل علاقہ خصوصاً راولپنڈی اسلام آباد سمیت مظافاتی علاقوں سے بڑی کی تعداد میں لوگ نیو مری پہنچے۔

شہداء کے نام سید گل انداز حسین شاہ ولد امتیاز حسین شاہ عمر 63 سال،سید قیصر رضا ولد صفدر عباس عمر 17 سال جبکہ جمیل حسین شاہ ولد گلزار حسین شاہ کی عمر 65 سال بتائی گئی ہے۔

اس موقع پر اہلخانہ نے پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور اس بڑے واقعے کے بعد جس میں ہمارے پیارے نماز پڑھتے ہوئے شہید ہوئے ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے وطن عزیز کےلئے قیام پاکستان کے بعد سے ابتک اپنی جانیں اس ملک و قوم کےلئے قربان کی ہیں اور آئندہ بھی اپنے ملک کےلئے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں امن چاہتے ہیں تمام مساجد و امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو حکومت یقینی بنائے تاکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.