مری(اویس الحق سے)مری اور اس کے مضافاتی علاقوں خصوصاً گلیات میں منگل کے روز بھی اچانک ہی شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوا،جس نے ایک مرتبہ پھر سے شہر اور مضافات میں خوف و حراس کی کیفیت پیدا کر دی تاہم بارش کا یہ سلسلہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہا تاہم اس دوران متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈ سے سڑکوں اور بعض مقامات پر عمارات کو شدید نقصان پہنچا۔ ایسے میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے ہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کرتے رہے۔
ایسے میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے الرٹ جاری کر رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کو جاری رکھا جائیگا۔
اس طرح کسی بھی ایمرجنسی یا حادثہ کی اطلاع ہیلپ لائن 1122 سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا یا سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو ایمرجنسی ریسورسز کے ہمراہ روانہ کیا جائیگا۔
الرٹ کے مطابق شہریوں کی جان ومال سمیت دیگر اہم امدادی کاروائیوں کو جاری رکھنا اولین ترجیح ہے،تاہم خراب موسم کے باعث، مقامی آبادی اور شہری حفاظتی اقدامات فوری اپنائیں.