محکمہ قانون پنجاب نے محکمہ بلدیات میں 68 ہزار نئی آسامیاں پیدا کرنے کی منظوری دے دی ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب نے پنجاب حکومت سے نئے نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کے بعد جنوری 2022ء سے 68 ہزار نئی آسامیاں پیدا کرنے کی درخواست کر رکھی تھی۔ جس کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد جنوری 2022ء تک محکمہ بلدیات پنجاب کو ہزاروں آسامیاں جاری کردی جائیں گی.