244

ماہانہ 20 ہزار کمانے والے مزدور کو 21 ہزار کا بجلی بل موصول

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)معمر محنت کش مزدور کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے ہے اور اسے بجلی کا ماہانہ بل 21 ہزار کا موصول ہوا ہے۔معمر شخص محمد عنائت مقامی بازار میں ایک دوکان کے باہر رات کو چوکیداری کرتا ہے جب سب لوگ محو نیند ہوتے ہیں تو یہ چوکنا ہو کر پہرہ داری کا فریضہ سرانجام دے رھا ہوتا ہے اس کی ماہانہ تنخواہ بیس ہزار روپے ہے

جبکہ اسے ائیسکو نے ایک ماہ کا بل اکیس ہزار روپے ہیں وہ اپنی ساری تنخواہ بھی بل میں ڈال دے تو بھی اسے مزید ایک ہزار روپے درکار ہیں جب کہ اسے بیوی بچوں کی خوراک کے لیئے کچھ نہیں بچتا۔ہمارے حکمرانوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیئے جنہوں نے ایسا منفرد ٹیرف متعارف کروایا ہے کہ جس کے بعد صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے لیئے گھریلو اشیا فروخت کرنا پڑتی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں