کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمہ نمبر 1043/24 بجرم 9-C کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم زاہد محمود ولد محمد رفیق سکنہ منیاندہ کو مقدمے سے باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے مؤثر، مدلل اور قانونی نکات پر مبنی دلائل پیش کیے۔ وکیلِ صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ استغاثہ اپنے عائد کردہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا جبکہ پیش کیے گئے شواہد قانونی معیار اور تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔
معزز عدالت نے فریقین کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے قانون کے مطابق ملزم کو فائدۂ شک دیتے ہوئے باعزت بری کیا جاتا ہے۔