جانوروں کی جان لیوا بیماری جس کا نام”لمپی سکن ڈیزیز“رکھا گیا ہے، جس کی علامات یہ ہیں کہ جانوروں کی کھال اور جلد میں داغ ابھر آتے ہیں اور بعد ازاں یہ بیماری پورے جسم میں سرایت کر جاتی ہے جس کیوجہ سے جانوروں کی ہلاکت ہوتی ہے اور کچھ دن قبل یہ بیماری کراچی میں ظاہر ہوئی چونکہ کراچی میں بھی اکثر جانورخرید و فروخت کیلئے پنجاب سمیت مختلف منڈیوں سے لائے جاتے ہیں اسی طرح ضلع جہلم میں کارروباری اور بیوپاری حضرات کراچی سے مویشی خرید کر لاتے ہیں یوں جانوروں کی نقل و حرکت سے اس بیماری کے جہلم میں مویشیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔دوسری جانب سرکاری طور پر جانوروں کی اس پھیلنے والی بیماری کو کنٹرول یا معائنہ کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے،جس سے مویشی پال افراد میں شدید بے چینی اور پریشانی پائی جارہی ہے، عوام کی طرف سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ ضلع جہلم میں محکمہ لائیو سٹاک اس جان لیوا بیماری کو نہ صرف روکنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے بلکہ ڈپٹی کمشنر کو چاہیے کہ وہ ضلع بھر میں متعلقہ محکمے کو اس بیماری کے روک تھام اور موثر علاج کیلئے بروقت احکامات جاری کریں۔
250