لطیفے

٭میری تو سمجھ میں نہیں آتا بہن! کہ تم روپے پیسے والے لڑکے کے انتظار میں کب تک اپنی لڑکی کو گھر میں بٹھا رکھو گی۔ ایک پڑوسن نے دوسری سے کہا۔ میں روپے پیسے کی لالچی نہیں ہوں دوسری پڑوسن بولی۔ میں تو کہتی ہوں کہ روپیہ پیسہ چاہے ہو یا نہ ہو لیکن زمین جائیداد اور جواہرت ضرور ہوں۔ بس یہی کافی ہے میری بیٹی کے لئے۔
٭مالی: (بچے سے) تم درخت پر چڑھے کیا کر رہے ہو؟ بچہ: (پریشان ہو کر) کچھ نہیں۔آپکے کچھ آم نیچے گر گئے تھے ان کو دوبارہ لگا رہا ہوں۔
٭ایک گرم جوش شیدائی نے اپنی محبوبہ سے کہا۔ آؤ ہم آزمائشی شادی کر لیں۔ اگر ہم نے محسوس کیا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہم کو الگ ہو جانے کا اختیار ہو گا۔”محبوبہ نے کہا“تمہاری تجویز بھی اچھی ہے۔ لیکن اس بیچاری غلطی کا کیا ہو گا؟ (عالیہ نوید)

اپنا تبصرہ بھیجیں