اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری منظور کی ہے، 3 تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔تاہم ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ملانے سے پانچ دن سرکاری ملازمین موج کر سکیں گے
371