اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست عدالتِ عالیہ میں دائر کر دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ مزید استدعا کی گئی کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے تاکہ وہ طبی معائنے اور علاج کی نگرانی کر سکیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.