راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)انسداد دہشت گردی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے 15 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت برہمی و ناراضی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کو کل بدھ 25 فروری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔