عازمین حج کے لئےفلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)عازمین حج کے لئے رواں سال حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی پروازیں روانہ ہوں گی۔ حج آپریشن کے پہلے روز چار پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

ابتدائی 15 روز تک عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا، جبکہ جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔

مدینہ منورہ کے لیے پہلی طویل دورانیے کی پرواز 7 مئی کو روانہ کی جائے گی، جبکہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی۔ مجموعی طور پر حج آپریشن 34 روز جاری رہے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.